تربت، موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، دو افراد زخمی

تربت(یو این اے )تربت کوشقلات بازار میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں فدا عیسی سکنہ میری اور نبیل مراد نوقلات شامل ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا، جس کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
Load/Hide Comments