ڈیرہ بگٹی میں تھانہ کولی کی حدود سے نامعلوم مسلح افراد نے پانچ افراد کو اغواء کرلیا، لیویز
ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی سے نا معلوم مسلح افراد نے پانچ افراد کو اغواءکر لیا۔لیویز کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے لیویز تھانہ کولی کی حدود سے نا معلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر پانچ افراد ظفر اللہ ،ڈودو خان ،تھنگی خان ،بھٹو خان اور جہاں علی بگٹی کو اغواءکرکے نا معلوم مقام کی طرف فرار ہوئے واقعہ کی اطلاع ملنے پر لیویز،پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے مغویوںاور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
Load/Hide Comments


