یورپی جریدے کی رپورٹ، افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کو پاکستان اور خطے کیلئے سنگین خطرہ قرار دیدیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی جریدے یوریشیا ریویو نے افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کو پاکستان اور خطے کیلئے سنگین خطرہ قرار دیدیا۔ یورپی جریدے یوریشیا ریویو کی رپورٹ کے مطابق روس کو بھی افغانستان میں عسکریت پسند گروہوں سے سنگین سکیورٹی خطرات ہیں، انتہاپسند گروہ افغان سرحد سے منسلک وسطی ایشیائی ممالک میں سرگرمیاں بڑھا رہے ہیں۔ جریدے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کی سرگرمیاں پاکستان اور خطے کے لیے سنگین خطرہ ہیں، روس کے مطابق افغانستان میں دہشتگرد گروہ اور داعش مسلسل مضبوط ہو رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روسی سفیر برائے اقوام متحدہ واسیلی نیبینزیا نے افغانستان میں داعش خراسان کی دہشتگرد سرگرمیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ روسی سفیر واسیلی نیبینزیا کا کہنا ہے کہ انسداد دہشتگردی کیلئے افغان طالبان کے اقدامات ناکافی ہیں، عسکریت پسند افغانستان میں تناو¿ بڑھا رہے ہیں اور خود کو متبادل قوت کے طور پر پیش کرنےکی کوشش کر رہے ہیں۔ سلامتی کونسل میں روس کے سیکرٹری افغانستان سرگئی شائیگو کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دہشتگر دعناصر کے ہمسایہ ممالک میں داخلےکا خطرہ ہے، افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کو بیرونی فنڈنگ مل رہی ہے۔


