بلوچستان، موسی خیل میں جرگے نے دکان میں چوری کے شبے میں آٹھ افراد کو دہکتے انگاروں پر چلا دیا، انتظامیہ نے جرگہ ممبر کو گرفتار کرلیا

کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان کے ضلع موسی خیل میں جرگے نے دکان میں چوری کے شبے میں آٹھ افراد کو دہکتے انگاروں پر چلا دیا،ضلعی انتظامیہ جرگہ میں موجودایک جرگہ ممبر کو گرفتار کرلیا۔ڈپٹی کمشنر موسی خیل عبدالرزاق خجک نے بتایا کہ موسیٰ خیل کے علاقے کوٹ خان محمدمیں ایک دکان میں چوری کا واقعہ ہوا۔ دوکاندارنے واقعہ کے حوالے سے جرگہ بلایا جرگے کے ممبران نے چوری کے شبے پر آٹھ افراد کو دہکتے انگاروں پر چلایا، آگ پر چلانے کے باوجود آٹھ افراد میں سے کوئی زخمی نہیں ہو۔،ڈی سی موسی خیل نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی جرگے کا انعقاد کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے جرگہ میں موجود سات افراد کو نامزد کیا ہے ان میں سے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا،باقی افراد کی گرفتار ی کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ان کو صبح تک گرفتار کر لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے