کوئٹہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کا صوبائی سیکرٹریٹ نامعلوم وجوہات کی بنا پر بند کردیا گیا
کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کا صوبائی سیکرٹریٹ بند ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی سابقہ صوبائی کابینہ نے کوئٹہ کے علاقے پشین اسٹاپ کے قریب ایک کرایے کی عمارت میں پارٹی کا صوبائی سیکرٹریٹ قائم کیا تھاجس میں تواتر کے ساتھ پارٹی کی سرگرمیاں ہوتی تھیں تاہم گزشتہ دنوں پارٹی کے سیکرٹریٹ کو اچانک نامعلوم وجوہات کی بناءپر بند کرکے عمارت کو خالی کردیا گیا اس حوالے سے ”این این آئی“ نے پاکستان پیپلز پارٹی کی موجودہ صوبائی کابینہ سے دفتر بند ہونے سے متعلق وجوہات معلوم کرنے کیلئے متعدد بار رابطے کی کوشش کی تاہم ان سے رابطہ قائم نہ ہوسکا
Load/Hide Comments


