بولی وڈ کی متنازع فلم ”دھرندھر“ پر برہمی کا اظہار، چوہدری اسلم کی بیوہ کا قانونی چارہ جوئی کا عندیہ

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ پولیس افسر چوہدری اسلم کی بیوہ نورین اسلم نے بولی وڈ کی متنازع فلم ”دھرندھر“ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فلم کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے فلم میں چوہدری اسلم اور رحمان ڈکیت کے کردار کی عکاسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر کے بارے میں کی جانے والی منفی بیان بازی اور پروپیگنڈا ناقابل قبول ہے۔ نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے نورین اسلم نے کہا کہ فلم کے ٹریلر میں غیر مناسب اور توہین آمیز جملے استعمال کیے گئے ہیں، جن میں کہا گیا کہ ”شیطان اور جن سے پیدا ہونے والے بچے کو چوہدری اسلم کہتے ہیں“۔ ان کے مطابق، ہم مسلمان ہیں اور ہمارے دین میں شیطان اور جنوں سے عورتوں کے تعلقات کا کوئی تصور نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ، اس جملے سے چوہدری اسلم کی والدہ کی کردار کشی کی گئی ہے، جو ایک پاکیزہ اور پردہ دار خاتون تھیں۔ نورین اسلم نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر فلم میں چوہدری اسلم کے خلاف کوئی پروپیگنڈا کیا گیا یا انہیں منفی انداز میں پیش کیا گیا تو میں فیملی ممبر ہونے کی حیثیت سے قانونی کارروائی کا حق رکھتی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے