حب میں بدامنی اور جرائم پیشہ افراد کا راج، مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی، پولیس امن و امان قائم کرنے میں ناکام

حب (نمائندہ انتخاب) حب نامعلوم مسلح افراد کی کار سوار پر فائرنگ گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا ،نازک حالت میں کراچی ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ،دو روز قبل بھی ہائیٹ تھانہ میں رپورٹ کی تھی کہ ا±سکے تعاقب میں آنیوالے موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کی ہے لیکن وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہالیکن SHOہائیٹ نے بات سنی ان سنی کردی اور واقعہ کا کوئی نوٹس نہیں لیا ،دوسال قبل بیٹے کو بھی فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا ،اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ منگل کی صبح سویرے بھوانی کے مقام پر ہائیٹ تھانہ کی حدود میں 35سالہ ریاض علی ولد لعل بخش اپنی کار میں جارہا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کار پر اندھا دھند فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں3گولیاں جن میں ایک گولی گردن اور دو گولیاں کندھے پر لگی ہیں سے شدید زخمی ہو گیا شدید زخمی کو نازک حالت میں پہلے جام غلام قادر اسپتال حب بعدازاں ٹراما سینٹر کراچی منتقل کردیا پولیس کے مطابق دو سال قبل انکے بیٹے کو بھی مسلح افراد فائرنگ کرکے قتل کیا تھا بتایا جاتا ہے کہ زخمی ریاض علی نے دو روز قبل سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں خود پر قاتلانہ حملے کا خدشہ ظاہر کیا کیا اور وہ اس حوالے سے ہائیٹ تھانہ پولیس کو آگاہ کرنے گئے لیکن پولیس نے باقاعدہ کوئی رپورٹ درج کرنے کے بجائے SHOنے ا±سکی بات سنی ان سنی کر کے ٹال دیاواضح رہے کہ اسلحہ کے نمائش پردفعہ144کے تحت سخت پابندی کے باوجود مسلح ڈاکو لیٹرے اور قاتل اسلحہ لیئے دندناتے پھر رہے ہیں اور حالیہ دنوں ہائیٹ تھانہ کی حدود میں وارداتیں روز کا معمول بن چکی ہیں لیکن ہائیٹ پولیس کوئی نوٹس لے رہی بتایا جاتا ہے کہ وقوعہ سے چند گز کے فاصلے پر RCDہائی وے کے کنارے ہی بھوانی کے مقام پر ہائیٹ تھانہ کی پولیس چیک پوسٹ قائم ہے جو کہ برائے نام کی چیک پوسٹ ہے وہاں پر تعینات ہائیٹ تھانہ کے اہلکار SHOکے بیٹر بنے ہوئے ہیںا ور وہ غیر ملکی سامان اسمگل کرنے والی گاڑیوں سے بھتہ وصولی میں مصروف رہتے ہیں بتایا جاتا ہے کہ SHOہائیٹ نے پورا علاقہ اپنے خاص بیٹر عطاءاللہ ،سومار ،وسیم اور انکے سول بیٹر وں کے حوالے کر رکھا ہے لیکن عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے کوئی اقدام نہیں اٹھا جارہا اور موجودہ SHOکی تعیناتی سے اب تک فائرنگ قتل اور لوٹ مار کی درجنوں وارداتیں ہو چکی ہیں لیکن اسکے باوجود SSPحب نامعلوم وجوہات کی بناءپر خاموش ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں