ڈھاڈر میں سرکاری دفتر پر دستی بم حملہ، پولیس

بولان(این این آئی) ڈھاڈر میں سرکاری دفتر پر دستی بم حملہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق جمعہ کو ڈھاڈر میں محکمہ ایریگیشن آفس کے اندر نامعلوم افراد ہینڈ گرنیڈ پھینک کر فرار ہوگئے جو دفتر کے احاطے میں زوردار دھماکے سے پھٹ گیا ۔ پولیس کے مطابق واقعہ میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں