بلوچستان کے ضلع کوہلو میں فورسز کی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک : فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق 25 دسمبر کو فورسز نے بلوچستان کے ضلع کوہلو میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔بیان میں کہا گیا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مو¿ثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 دہشت گردوں کوہلاک کر دیا ۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔مزید بتایا گیا کہ یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم رہے تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں