پاکستان بحریہ کو دفاعی میزائل کے کامیاب تجربے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی پاکستان بحریہ کی جانب سے جدید ایل وائی 80 (LY-80) دفاعی میزائل کے کامیاب تجربے پر اظہار مسرت قوم کو مبارکباد۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اپنے ایکس اکاﺅنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ایل وائی 80 میزائل کے کامیاب تجربے میں شریک پاکستانی سائنسدانوں، بحریہ اور انجینئرز کو ان کی پیشہ ورانہ مہارت پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ ایل وائی 80 دفاعی میزائل کا کامیاب تجربہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی سائنسدان اور افواج جدید ٹیکنالوجی میں کسی سے پیچھے نہیں۔ پاکستان بحریہ نے قومی سلامتی کے تحفظ میں ہمیشہ کلیدی اور مو¿ثر کردار ادا کیا ہے، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔ دفاعی میدان میں پاکستانی سائنسدانوں کی کامیابیاں باعث فخر ہیں، جن کا اعتراف عالمی سطح پر کیا جاتا ہے۔ افواجِ پاکستان، سائنسدانوں اور انجینئرز کی انتھک محنت کے باعث پاکستان کا دفاع مضبوط اور ناقابلِ تسخیر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں