اورماڑہ، مکران کوسٹل ہائی وے پر کوچ کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق
پسنی (نامہ نگار) اورماڑہ، مکران کوسٹل ہائی وے پر کوچ کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق۔ جاں بحق شخص کی شناخت فیض محمد کے نام سے ہوئی ہے، جو سندھ کے علاقے لاڑکانہ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فیض نے پسنی میں شادی کر رکھی تھی اور وہیں دکانداری کا کام کرتا تھا۔ واقعے کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو ضروری کارروائی کے لیے آر ایچ سی اورماڑہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
Load/Hide Comments


