آپریشن ہاک آئی اسٹرائیک، امریکا کے شام میں آئی ایس آئی ایس کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے شام میں آئی ایس آئی ایس کے ٹھکانوں پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے کردیے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے پیغام میں کہا کہ اتحادی افواج کے ہمراہ شام میں آئی ایس آئی ایس کے متعدد ٹھکانوں پر بڑے پیمانے پر حملے کیے ہیں۔ سینٹکام نے تازہ حملوں کو آپریشن ہاک آئی اسٹرائیک کا حصہ قرار دیا جس کا آغاز 19 دسمبر 2025ءکو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر کیا گیا تھا۔ یہ آپریشن 13 دسمبر کو شام کے شہر پالمیرا میں امریکی اور شامی افواج پر آئی ایس آئی ایس کے حملے کے ردعمل میں شروع کیا گیا، جس میں 2 امریکی فوجی اور ایک امریکی شہری مترجم ہلاک ہوگیا تھا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ حملوں کا مقصد آئی ایس آئی ایس کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنا، مستقبل کے حملوں کو روکنا اور خطے میں امریکی و اتحادی افواج کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔
Load/Hide Comments


