نئے اضلاع اور ڈویژنز کے قیام سے عوام کو سرکاری خدمات ان کی دہلیز پر میسر آئیں گی، وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے میں انتظامی بہتری اور عوامی سہولیات کے فروغ کے لیے 6 نئے اضلاع اور 5 نئی ڈویژنز قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے وسیع رقبے اور منتشر آبادی کے باعث مو¿ثر حکمرانی ایک بڑا چیلنج رہی ہے، نئے اضلاع اور ڈویژنز کے قیام سے عوام کو سرکاری خدمات ان کی دہلیز پر میسر آئیں گی، انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ پسماندہ علاقوں کی محرومیوں کے خاتمے اور بہتر گورننس کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے، انتظامی تقسیم سے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی مزید مو¿ثر ہوگی جبکہ سیکیورٹی، تعلیم اور صحت کے نظام میں بھی واضح بہتری آئے گی، وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ حکومت شفافیت پر یقین رکھتی ہے اور یہ اقدام بلوچستان کو ترقی کے قومی دھارے میں شامل کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
Load/Hide Comments


