دکی ، کوئلہ کان میں زہریلہ گیس کی وجہ سے دم گھٹنے سے ایک کانکن جاں بحق
دکی(آن لائن) مقامی کوئلہ کان میں زہریلہ گیس کی وجہ سے دم گھٹنے سے ایک کانکن جاںبحق ہوگیا دکی سے 8 کلومیٹر غربی جانب واقع مقامی کوئلہ کان میں دوران کانکنی زہریلی گیس سے بھرنے سے کانکن عبدالرشید ولد عبدالغفور قوم اچکزئی سکنہ افغانستان موقع پر جانبحق ہوگیا مقامی کانکنوں نے اپنی مدد اپکے تحت لاش کان سے نکال کر ہسپتال منتقل کردی گیا۔جہاں سے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کرکے افغانستان روانہ کردی گئی
Load/Hide Comments


