تھر میں اتنا کوئلہ ہے جتنا سعودی عرب کے پاس تیل، مگر آپ کو اپنے وسائل استعمال کرنے نہیں دیے گئے، بلاول بھٹو

کراچی (ویب ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ بعض قوتیں سندھ کے حقوق پر ڈاکا ڈالنا چاہتی ہیں۔ مٹھی میں این ای ڈی یونیورسٹی کے نئے کیمپس تھر انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک خاص مقصد کے تحت تھرپارکر اور پورے صوبے پر تنقید کی جاتی ہے، کہا جاتا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کچھ نہیں کیا، اختیارات اسلام آباد کو دیے جائیں۔ ان قوتوں کو بہترین جواب تھرپارکر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پورے سندھ میں کام کر رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی حکومت عوام دوست ہے۔ ہم نے ثابت کر دیا کہ پیپلز پارٹی تھرپارکر کے عوام سے محبت کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تھرپارکر کی ترقی سندھ کی ترقی کے لیے ضروری اور پیپلز پارٹی کی ترجیح ہے۔ 2026ءکا تھرپارکر آپ کے سامنے ہے، کوئلہ یہاں کے عوام کا اثاثہ ہے۔ تھرپارکر کے پاس اتنا کوئلہ ہے جتنا سعودی عرب کے پاس تیل ہے مگر آپ کو اپنے وسائل استعمال کرنے نہیں دیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے