ٹریفک پولیس اہلکار کو 200 روپے رشوت لینے پر معطل کردیا گیا، ایس ایس پی کوئٹہ

کوئٹہ(این این آئی) ٹریفک پولیس اہلکارکی رشوت لیتے ہوئے شوشل میڈیا پر وائر ل ہونے والی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اہلکارکو معطل کردیا گیاہے۔ ایس ایس پی دوستین دشتی نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر 200روپے رشوت لیتے ہوئے ٹریفک پولیس اہلکارکی ویڈیو وائر ہونے کا فوری اور سخت نوٹس لیا گیا ہے اور وائرویڈیو میں نظرآنے والے ٹریفک پولیس اہلکارکو فوری طور پر معطل کرکے محکمانہ کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ دوستین دشتی نے کہا کہ کرپشن میں ملوث ایسے بھیڑ نما اہلکاروں کی پولیس فورس میں کوئی جگہ نہیں، پولیس فورس میں بدعنوانی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والا چاہے کوئی بھی ہو کارروائی یقینی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں