ڈیرہ مراد جمالی، شوہر کی فائرنگ سے بیوی سمیت دو افراد قتل
ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی کے قریب شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی سمیت دو افراد کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب میر حسن پولیس تھانے کی حدود گوٹھ نوخاب میں شوہر نے مبینہ طورپر سیاہ کاری کے الزام میںفائرنگ کرکے اپنی بیوی اور ایک شخص کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے لاشیں قبضے میںلیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعدورثاءکے حوالے کردیں، مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔
Load/Hide Comments


