محمود خان کو نہ پشتونوں کی فکر، نہ بولان سے چترال تک پشتون اتحاد کا نعرہ یاد ہے، ان کی سیاست قیدی نمبر 804 کے گرد گھوم رہی ہے، ایمل ولی

پشاور (ویب ڈیسک) ہم محمود خان اچکزئی کو یہ بات سمجھا نہ سکے کہ اس گندگی سے دور رہیں۔ آج انہیں نہ بلوچستان کے پشتونوں کی فکر ہے، نہ بولان سے چترال تک پشتون اتحاد کا نعرہ یاد ہے۔ ان کی ساری سیاست قیدی نمبر 804 کے گرد گھوم رہی ہے۔ صوبائی حکومت کہتی ہے کہ ہم آپریشن کے ساتھ نہیں، تو پھر یہ کرسیاں کیوں؟ اختیار نہیں تو چھوڑ دیں۔ پشتون قوم پچاس سال سے ظلم، وسائل کی لوٹ مار اور جنگوں کی قیمت ادا کر رہی ہے۔ آئین ہمیں جینے کا حق دیتا ہے۔ دہشت گردی کے نام بدلنا اسلام اور قوم دونوں کے ساتھ مذاق ہے۔ ضیاءالحق سے لے کر عمران خان تک جتنے سہولت کار ہیں، سب کا احتساب ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں