کوئٹہ، شالکوٹ تھانے کی حدود میں مسلح افراد کا حملہ، اہلکار زخمی، پولیس ذرائع
کوئٹہ (صباح نیوز) کوئٹہ کے علاقے سریاب شالکوٹ تھانے کی حدود میں مسلح افراد کا پولیس پر حملہ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 8 مسلح افراد کی فائرنگ نے پولیس اہلکاوں پر فائرنگ کی جس کے باعث ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک مسلح حملہ آور زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ دیگر ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس کی مزید نفری طلب کرلی گئی، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
Load/Hide Comments


