گل پلازہ سانحہ پر افسوس ہے، مشکل وقت میں پاکستان کی دعائیں کراچی کے ساتھ ہیں، سینیٹر روبینہ خالد
اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا کراچی گل پلازہ میں پیش آنے والے حادثے پر اظہار افسوس۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ کراچی میں گل پلازہ میں پیش آنے والے المناک آتشزدگی کے واقعے پر گہرا افسوس ہے۔ حادثے میں جان کھو دینے والوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہوں۔ انہوں نے حادثے میں زندگی کی بازی ہارنے والوں کے لیے بلند درجات کی دعا کی۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ اس مشکل وقت میں پاکستان کی دعائیں کراچی کے ساتھ ہیں، بہادر ریسکیو ٹیم کے جوان شہید فرقان جس نے لوگوں کے جان بچاتے ہوئے اپنی جان قربان کر دی کی بہادری اور قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔ دعا ہے کہ حادثے میں لاپتا افراد کی بحفاظت واپسی یقینی ہو۔
Load/Hide Comments


