پنجگورمیں کامیاب آپریشن پر فورسز کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں، صدر زرداری/شہباز شریف

ویب ڈیسک : صدرمملکت آ صف علی زرداری، وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ پنجگورمیں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب اپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم کا غیر متزلزل عزم اور سیکیورٹی فورسز کا کردار قابلِ ستائش ہے۔ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف اپریشنز قومی سلامتی کے لیے ناگزیر ہیں، بیرونی مداخلت کی وجہ سے ہونے والی دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عزم استحکام کے وڑن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔وزیر ِاعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا ہے کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پ±ر عزم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں