اگر 2 یا 3 دن میں تیراہ آپریشن نہ روکا گیا تو ہم نئی حکمتِ عملی بنائیں گے، وزیراعلی کے پی
سوات مینگورہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ریلی سے خطاب میں سہیل آفریدی کا کہناتھاکہ آج صبح وفاق نے نوٹیفکیشن نکالا ہے تیراہ کےلوگوں کو نکلنے کا نہیں کہاگیا، کیا تیراہ کےلوگ شادی کی تقریب میں جارہےتھے؟انہوں نے کہا کہ جب ہمیں شکست نہ دے سکے تو ہم پردہشتگردی کے الزامات لگائے گئے، تیراہ میں لوگوں کونقل مکانی پر مجبورکیاگیا، 24رکنی کمیٹی کو مجبورکیاگیا اور پھر آپریشن پر مجبور ہوئے۔ ان کا کہنا تھاکہ نہ ہم فوج کے دشمن ہیں اور نہ ہی اداروں کے، جولوگ سیاست میں مداخلت کرتے ہیں،ہم ان کے خلاف ہیں، اجلاس چھوڑکرفوجی جوانوں کے جنازےمیں شریک ہوا، اب مجھےجنازوں میں شرکت کی اجازت نہیں دی جاتی، بلایا نہیں جاتا۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ اگر 2 یا 3 دن میں آپریشن نہ روکاگیا تو ہم نئی حکمتِ عملی بنائیں گے۔
Load/Hide Comments


