بارش کے باعث کوئٹہ میں 24 فیڈروں سے بجلی کی فراہمی متاثر، جلد بحالی کا کام مکمل ہوجائیگا، کیسکو

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بارش کے دوران کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں 24 فیڈروں سے بجلی کی فراہمی متاثر ہے۔ کیسکو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسٹاف فیلڈ میں موجود ہے، تاہم حفاظتی اقدامات کومد نظررکھ کر اور موسم میں بہتری آنے کے بعد بحالی کاکام کیاجائے گا۔ جلد متاثرہ فیڈروں کی بجلی بحال کر دی جائے گی، دیگر تمام فیڈروں کو معمول کے مطابق بجلی کی فراہمی جاری ہے، بارش کی وجہ سے بجلی کی فراہمی میں تعطل پر متعلقہ صارفین سے معذرت اور تعاون کی اپیل کی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے