پشین میں فورسز کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 3 افراد ہلاک، 3 اہلکار زخمی ہوگئے، پولیس ذرائع

کوئٹہ (این این آئی) پشین کے علاقے میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گردی کے مختلف مقدمات میں مطلوب ملزم ثناءاللہ آغا اور اسکے دو بھائی ہلاک جبکہ 3پولیس اہلکارزخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پیر کو پشین کے علاقے کلی کربلا میں کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی ) نے دہشتگردی کے مختلف مقدمات میں مطلوب ملزم ثناءاللہ آغا کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔سی ٹی ڈی اور اے ٹی ایف کی جوابی کارروائی کے دوران ملزم ثناءاللہ آغا اوراسکے دو بھائی ہلاک ہوگئے۔ سی ڈی ٹی اور اے ٹی ایف کا کلیرنس آپریشن جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے