پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں دس ہزار روپے سے زائد کا اضافہ

کراچی (ویب ڈیسک) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار 900 روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ32 ہزار 66 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 9 ہزار 345 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 56 ہزار روپے میں فروخت ہونے لگا۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا جہاں سونا 5 ہزارڈالرفی اونس سے بڑھ گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے