بجلی 28 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) بجلی 28 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ایک ماہ کے لیے بجلی 28 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ہے اور اس حوالے سے نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مہنگی کی گئی ہے اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فروری کے بلوں میں وصول کیا جائے گا، اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہو گا لیکن لائف لائن صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر اضافے کا اطلاق نہیں ہو گا
Load/Hide Comments


