این 40 شاہراہ کھول دی گئی، نوشکی کوئٹہ روٹ اور وڈھ کے مقام سے ٹریفک بحال

این 40 شاہراہ کھول دی گئی، نوشکی کوئٹہ روٹ اور وڈھ کے مقام سے ٹریفک بحال
نوشکی (آن لائن) کوئٹہ تفتان این چالیس شاہراہ پر نوشکی اور کوئٹہ روٹ پر ٹریفک 8 روز بعد بحال ہوگئی۔ حالیہ واقعات کے سبب سینکڑوں گاڑیاں پھنسی ہوئی تھیں، این چالیس شاہراہ کلیئر ہونے کے بعد ٹریفک رواں دواں ہوگئی، ہزاروں مسافر اور ٹرانسپورٹر شاہراہ پر پھنسے ہوئے تھے، اتوار کے روز آرسی ڈی شاہراہ پر ٹریفک بحال ہوگئی ، شاہراہ بند ہونے سے ضلع نوشکی میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت اور بحران پیدا ہوا تھا، دوسری جانب وڈھ روڈ بھی ٹریفک کے لیے بحال ہو گیا، خضدار میں تین افراد کے قتل کیخلاف لواحقین نے مرکزی شاہراہ احتجاجاً بند کردی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے