بنگلہ دیشی انتخابات، بی این پی 209 نشستیں لیکردو تہائی اکثریت سے کامیاب، جماعت اسلامی کو 68 نشستیں حاصل

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف بنگلہ دیش کے مطابق عام انتخابات میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے 209 جبکہ جماعتِ اسلامی نے 68 نشستیں حاصل کی ہیں۔الیکشن کمیشن کے سیکریٹری اختر احمد نے جمعے کو صحافیوں کو بتایا کہ 297 مجموعی نشستوں میں سے 209 بی این پی جبکہ 68 پر جماعت اسلامی کے امیدوار کامیاب ہوئے۔الیکشن کمیشن کے مطابق نیشنل سٹیزن پارٹی این سی پی نے چھ نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ خلافت مجلس پارٹی نے دو نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔پانچ جماعتوں اسلامی اندولن، گنا اودھیکار پریشد، بنگلہ دیش جاتیہ پارٹی، گنا سنگھتی آندولن نے ایک ایک سیٹ جیتی۔ سات نشستوں پر آزاد امیدواروں نے بھی کامیابی حاصل کی۔سیکریٹری الیکشن کمیشن کے مطابق چٹاگانگ کے دو حلقوں کے نتائج اس وقت تک جاری نہیں کیے جائیں گے جب تک کہ لون کیس میں اپیل ہائی کورٹ میں حل نہیں ہو جاتی۔بی این پی کے سرور عالمگیر غیر سرکاری طور پر چٹاگانگ-2 (فٹیک چھڑی) سے اور بی این پی کے اسلم چودھری چٹاگانگ-4 (سیتا کنڈا) کے حلقے پر کامیاب ہوئے ہیں۔سیکریٹری الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ ریفرنڈم میں چار کروڑ 80 لاکھ افراد نے ہاں میں ووٹ دیا اور 2 کروڑ 25 لاکھ 65 ہزار 627 افراد نے نفی میں ووٹ دیا۔چٹاگانگ کے ان دو حلقوں کے ریفرنڈم کے نتائج بھی اس میں شامل کیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن آف بنگلہ دیش کے مطابق عام انتخابات میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے 209 جبکہ جماعتِ اسلامی نے 68 نشستیں حاصل کی ہیں۔الیکشن کمیشن کے سیکریٹری اختر احمد نے جمعے کو صحافیوں کو بتایا کہ 297 مجموعی نشستوں میں سے 209 بی این پی جبکہ 68 پر جماعت اسلامی کے ا±میدوار کامیاب ہوئے۔الیکشن کمیشن کے مطابق نیشنل سٹیزن پارٹی این سی پی نے چھ نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ خلافت مجلس پارٹی نے دو نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔پانچ جماعتوں اسلامی اندولن، گنا اودھیکار پریشد، بنگلہ دیش جاتیہ پارٹی، گنا سنگھتی آندولن نے ایک ایک سیٹ جیتی۔ سات نشستوں پر آزاد امیدواروں نے بھی کامیابی حاصل کی۔سیکریٹری الیکشن کمیشن کے مطابق چٹاگانگ کے دو حلقوں کے نتائج اس وقت تک جاری نہیں کیے جائیں گے جب تک کہ لون کیس میں اپیل ہائی کورٹ میں حل نہیں ہو جاتی۔بی این پی کے سرور عالمگیر غیر سرکاری طور پر چٹاگانگ-2 (فٹیک چھڑی) سے اور بی این پی کے اسلم چودھری چٹاگانگ-4 (سیتا کنڈا) کے حلقے پر کامیاب ہوئے ہیں۔سیکریٹری الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ ریفرنڈم میں چار کروڑ 80 لاکھ افراد نے ہاں میں ووٹ دیا اور 2 کروڑ 25 لاکھ 65 ہزار 627 افراد نے نفی میں ووٹ دیا۔چٹاگانگ کے ان دو حلقوں کے ریفرنڈم کے نتائج بھی اس میں شامل کیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں