اگر ہمارا اپنا کسی تنظیم میں شامل ہے تو ہمارا اسکے ساتھ کوئی تعلق نہیں، کوئٹہ میں اظہار لاتعلقی کے پریس کانفرنسز
کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ کے علاقے کلی لوڑ کاریز کے رہائشی قادر بخش نے کہا ہے کہ میرا بیٹا بالاچ گزشتہ 10 ماہ سے غائب تھا جس کی رپورٹ تھانے میں درج کرانے کی کوشش کی لیکن شنوائی نہ ہوئی وہ کسی تنظیم میں شامل ہے تو ہمارا اور میرے خاندان کا اس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے یہ بات انہوں نے سوموار کو اپنے دیگر عزیز و اقارب کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ میرا 24 سالہ بیٹا بالاچ گزشتہ دس ماہ سے غائب ہے پہلے ہم اس کو تلاش کرتے رہے اور اس کے غائب ہونے کی سیٹلائٹ ٹاﺅن پولیس کو اطلاعی رپورٹ بھی دی تھی لیکن انہوں نے درج نہیں کی گزشتہ دس ماہ سے غائب ہونے کے بعد ہمیں خدشہ ہے کہ وہ کسی تنظیم میں شامل ہے اس لئے ہمارا اور میرے خاندان کا اس کے ساتھ کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ اور میں اس سے لا تعلقی کا اظہار کرتاہوں۔
دوسری پریس کانفرنس میں کوئٹہ کے کلی بائیزئی سریاب کے رہائشی نذیر احمد شاہ نے کہا ہے کہ میرا بیٹا شاہ فیصل گزشتہ ڈھائی ماہ سے غائب ہے اور اس کا کسی بھی مسلح تنظیم سے کوئی تعلق ہے تو میرا اور میرے خاندان کا میرے بیٹے سے کوئی تعلق نہیں ہے یہ بات انہوں نے سوموار کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ میں لیویز ریلوے میں ملازم ہوں اور میرا چھوٹا بیٹا شاہ فیصل جوکہ ڈیزل کا کام کرتا تھا 5 دسمبر 2025ءکو گھر سے نکلا اور تا حال واپس نہیں آیا اس کا موبائل فون بند ہے کافی تلاش کیا لیکن کوئی معلومات نہیں ملی اگر میرا بیٹا کسی مسلح تنظیم میں ہے یا اس کا کوئی تعلق ہے تو میرا اور میرے خاندان کا شاہ فیصل سے کوئی تعلق نہیں۔
تیسری پریس کانفر نس میں کوئٹہ کے علاقے کلی سردہ سریاب کے رہائشی بشیر احمد شاہوانی ، محمد طارق ، محمد جاوید نے کہا ہے کہ ہمارا چھوٹا بھائی شہزاد احمد گزشتہ ایک سال سے گھر سے ناراض ہوکر چلا گیا تا حال غائب ہے اگر اس کا کسی مسلح تنظیم سے کوئی تعلق ہے یا اس میں شامل ہوا ہے تو اس سے ہمارا میرے خاندان سمیت بہن بھائیوں کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ بات انہوں نے سوموار کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ میں میرے بھائی خلیل احمد، محمد جاوید، محمد طارق، محمد نادر، ریاض احمد اپنی دو بہنوں کے ساتھ کلی سردہ میں رہائش پذیر ہیں اور ہمارا چھوٹا بھائی شہزاد احمد گزشتہ ایک سال سے غائب ہے اس کو بہت تلاش کیا کوئی معلومات نہیں ملی اور اس کے غائب ہونے کی تھانہ سریاب میں اطلاع رپورٹ بھی درج کرائی ہے تا حال اس کی کوئی معلومات نہیں اگر میرے بھائی کا کسی مسلح تنظیم سے کوئی تعلق ہے یا تنظیم میں شامل ہوا ہے تو میرے بہن بھائیوں کا اس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم خود محنت مزدوری اور ڈرائیونگ کرکے اپنا اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں۔


