ضلعی انتظامیہ خضدار سے مویشیوں کو باہر لے جانے پر فوری پابندی عائد کرے، عوامی حلقے

خضدار (رپورٹ: منیر احمد زہری) ضلعی انتظامیہ اور پولیس ضلع خضدار سے باہرجانوروں کو لے جانے پر فوری پاپندی عائد کرے، خضدار کی دو بڑی ندیوں کھٹان اور کوشک سے روازنہ درجنوں مزدا گاڑیاں بھرکر ضلع سے باہر مال مویشیوں کو لے جارہی ہیں، جسے کوئی روکنے والا نہیں۔ خضدار میں عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق ساسولی سے پرزور مطالبہ کیا کہ ضلع خضدار سے باہر جانوروں کے لے جانے پردفعہ 144 نافذ کی جائے، خضدار سے روزانہ سینکڑوں جانور کوئٹہ اور مکران کے راستے سے باہر کے ملکوں ایران اور افغانستان اسمگلنگ کیے جارہے ہیں، جس پر ابھی تک کوئی روک ٹوک نہیں ہے، خضدار کے غریب عوام سخت پریشانی میں مبتلا ہیں، رمضان المبارک میں گوشت کی قمیت بڑھنے سے روزہ داروں کو سخت دقت کا سامنا ہوگا، ایک طرف پابندی نہیں، دوسری طرف گوشت کی قیمتوں میں روزانہ اضافے سے عوام پریشانی کا شکار ہیں، عوامی وسیاسی حلقوں نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ خضدار فوری حرکت میں آکر ضلع سے باہر مال مویشی لے جانے پر فوری دفعہ 144 عائد کرے اگر اسی طرح مال مویشی پر کوئی پابندی نہ ہوئی تو رمضان المبارک میں مویشیوں کی قیمتیں مزید بڑھ جائیں گی، جسے غریب عوام لینے کی سکت نہیں رکھ سکیں گے، عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ خضدار سے باہرمال مویشیوں کی اسمگلنگ میں ملوث بیوپاریوں کو فی الفورگرفتار کرکے عوام کو اس پریشانی سے نجات دلائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے