سوئی میں گھر کی دیوار گرنے سے 4 سالہ بچہ چل بسا، قلات ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق

ڈیرہ بگٹی، قلات (یو این اے) ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں ایک 4 سالہ بچہ گھر کی دیوار گرنے کے حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب گھر کی دیوار اچانک گر گئی اور بچہ ملبے تلے دب گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بچے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔ واقعے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہو گئی ہے اور پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ دوسری جانب قلات میں کوئٹہ کراچی شاہراہ این 25 پر سنگداس کے مقام پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ کوئٹہ کراچی شاہراہ این 25 پر گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے باعث موٹر سائیکل سوار حاجی علی اکبر نیچاری سکنہ خیل قلات شدید زخمی ہوگئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئے۔ حادثے کے بعد لاش ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے