افغانستان کا حالیہ فضائی حملوں پر شدید تحفظات کا اظہار، کابل میں پاکستانی سفیر کی طلبی، احتجاجی مراسلہ حوالے کردیا
ویب ڈیسک : افغانستان کی وزارتِ خارجہ نے آج ننگرہار اور پکتیکا میں پاکستانی کی جانب سے کیے گئے حالیہ فضائی حملوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرنے کے لیے کابل میں پاکستانی سفیر کو طلب کیا ہے۔سفیر کو پیش کیے گئے باضابطہ احتجاجی مراسلے میں وزارتِ خارجہ نے زور دیا کہ افغانستان کی سرزمین کا تحفظ اسلامی امارتِ افغانستان کی بنیادی ذمہ داری ہے۔مراسلے میں خبردار کیا گیا کہ ایسے فوجی اقدامات کے نتیجے میں پیدا ہونے والے کسی بھی منفی انجام کی ذمہ داری پاکستانی فریق پر عائد ہو گی۔وزارت نے افغانستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی اور شہری آبادی پر بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان اقدامات کو افغانستان کی علاقائی خودمختاری کی صریح پامالی اور پاکستانی فوج کی جانب سے اشتعال انگیز کارروائی قرار دیا۔
Load/Hide Comments


