طالبان نے 10 ارب روپے مانگے، رقم دینے کو تیار ہیں لیکن گارنٹی دیں کہ پاکستان میں مداخلت نہیں ہوگی، وفا قی وزیر

ویب ڈیسک :سینیٹ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے افغانستان میں کارروائی سے متعلق حکومت کا مو¿قف پیش کرتے ہوئے کہا کہ اب صرف جنازے نہیں اٹھائیں گے بھرپور جواب دیں گے، ایک ایک شہید کے خون کا بدلہ لیا جائےگا۔سینیٹ سے خطاب میں طارق فضل چوہدری کا کہنا تھاکہ پاکستان نے افغانستان کے تین صوبوں میں مختلف مقامات کو نشانہ بنایا ، اس کا ایک پس منظر ہے، پاکستان نے باربار افغانستان کوبارڈر پار سے ہونے والی دراندازی کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کی پناگاہ ہیں اور تربیت گاہیں ہیں ، افغانستان نے ان طالبان کو سرحد کی دوسری طرف دھکیلنے کے لیے پاکستان سے دس ارب روپے مانگے، ہم یہ رقم دینے کو تیار ہیں لیکن گارنٹی دیں کہ پاکستان میں مداخلت نہیں ہوگی۔ان کا کہنا تھاکہ پاکستان نے افغانستان کے تین صوبوں میں مختلف مقامات کو نشانہ بنایا، ترلائی، بنوں اور باجوڑ میں حملوں کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں، افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی ہو رہی ہے، دہشت گردی کا دائرہ کار پورے پاکستان میں پھیلا ہوا ہے، ہم لاشیں اٹھانے کیلئے نہیں ہیں، ہمیں ردعمل دینا آتا ہے۔طارق فضل چہودری کا کہنا تھاکہ اب صرف جنازے نہیں اٹھائیں گے بھرپور جواب دیں گے، ایک ایک شہید کے خون کا بدلہ لیا جائےگا، پاکستان امن چاہتا ہے لیکن ملکی سلامتی پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھاکہ افغانستان میں ائیرفورس نے اسٹرائیک کیں، 100 دہشتگردوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے، اسٹرائک انٹیلی جنس بیسڈ اور ہدف پرتھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں