ہمارے ہمسایہ ایران پر حملہ ہے ہم اگر خاموش رہیں گے تو کل جب ہم پر حملہ ہوگا تو کون ہمارا ساتھ دے گا؟ اچکزئی

ویب ڈیسک : محمود خان اچکزئی نے ایک جاری بیان میں کہا ہےت کہ ایران پر امریکہ اور اسرائیل کا حملہ ایک دہشتگردانہ حملہ ہے ایک ملک کا صدر کہتا ہے کہ دوسرے ملک کے لیڈر کو مارنے کا ہم نے فیصلہ کیا تو اگر کل آپ کے پیچھے بھی کوئی بدلے کیلئے آئے تو پھر یہ دنیا کیسے چلے گی؟اپوزیشن لیڈر نے مزید سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ چین اور روس نے واضح طور پر کہا ہے کہ آیت اللہ خامنہ آی کا قتل ایک دہشتگردانہ حملہ ہےہمارے ہمسایہ ملک پر حملہ ہے ہم اگر خاموش رہیں گے تو کل جب ہم پر حملہ ہوگا تو کون ہمارا ساتھ دے گا؟ انہوں نے مزید تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری پارلیمنٹ کو متفقہ طور پر قرارداد منظور کرنی چاہئے تھی جس میں واضح طور پر ٹرمپ اور نیتن یاہو کو زمہ دار قرار دیا جاتا کہ یہ لوگ طاقت کے بل بوتے پر آزاد ممالک پر حملے کرتے ہیں اور ان کے اکابرین کو قتل کرتے ہیں۔جن ممالک کے ذریعے ایران، امریکہ مذاکرات ہورہے تھے ان کے وزراءخارجہ نے کہا کہ ایران یورینیم آخری لیول پر لانے کیلئے راضی ہوگیا تھا لیکن امریکہ نے پھر بھی حملہ کیااس بارے میں اگر ہماری پالیسی واضح نہیں ہوئی تو ہم ایسے اکیلے مارے جائیں گے کہ دنیا میں ہمارا کوئی ساتھی نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں