امریکی اور اسرائیلی حملوں میں اب تک 1300 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے، اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر کا بیان

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کا امریکی اور اسرائیلی حملوں میں 206 خواتین اور بچوں سمیت 1300 سے زائد افراد کی ہلاکت کا دعویٰ۔ ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک ایران میں 1300 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بی بی سی عربی کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر کا کہنا کہ ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے فضائی اور میزائل حملوں کے نتیجے میں کم از کم 1,332 ایرانی شہری ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔ ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی کا کہنا ہے کہ ملک میں مارے جانے والے 1332 افراد میں 206 خواتین اور بچے شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق، مرنے والوں میں سے 193 کی عمریں 18 سال سے کم ہیں۔ فاطمہ مہاجرانی کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں سب سے کم عمر ایک آٹھ ماہ کی بچی تھی جبکہ سب سے کم عمر زخمی ایک چار ماہ کی بچی ہے۔ ترجمان کا دعویٰ ہے کہ منگل کی صبح تک دستیاب اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ جنگ کے آغاز سے اب تک 52 صحت کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے