مشرقی لبنان پر تازہ اسرائیلی حملوں میں سات افراد جاں بحق، 23 زخمی ہوگئے، لبنانی وزارت صحت

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک) لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ مشرقی لبنان کی وادی بیکا میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں سات افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے ہیں۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ بیروت سے 45 کلومیٹر مشرق میں واقع گاو¿ں تیمنین ایٹ طہتہ میں حملے کے نتیجے میں سات افراد ہلاک اور 18 افراد زخمی ہوئے، جبکہ قریبی گاو¿ں علی النہری پر حملے میں مزید افراد پانچ زخمی ہوئے۔ گزشتہ چند گھنٹوں میں، اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے چھ دیہات کو وارننگ جاری کی ہے اور لوگوں کو فوری طور پر اپنے گھر خالی کرنے کو کہا ہے۔ اسرائیلی فوج کے عربی زبان کے ترجمان آویخائے ادرعی کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کی سرگرمیاں اسرائیلی فوج کو ان کے خلاف کارروائی کرنے پر مجبور کر رہی ہے۔ انھوں نے چھ متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو دریائے لیتانی کے شمال کی جانب نقل مکانی کا کہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے