بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 13 مارچ کو طلب، مسلح گارڈز کا داخلہ ممنوع، میڈیا اور وزیٹرز کے لیے کارڈ لازمی قرار

کوئٹہ (یو این اے) گورنر بلوچستان نے آئین کے آرٹیکل 109(a) کے تحت بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اجلاس بروز جمعہ، 13 مارچ 2026 کو سہ پہر 3 بجے منعقد ہوگا۔اجلاس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ اسمبلی میں داخلہ صرف کارڈ کے ذریعے ہی ممکن ہوگا، جس کا اطلاق سرکاری و نجی محکموں کے افسران، اہلکاروں، میڈیا کے نمائندوں اور تمام وزیٹرز پر ہوگا۔ مزید برآں، سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر اجلاس کے دوران کسی بھی سرکاری یا غیر سرکاری مسلح سیکیورٹی گارڈ کا اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخلہ مکمل طور پر ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں