کابل میں پھر فضائی حملوں کی اطلاعات، افغان حکومت کا پاکستان پر اسپتال کو نشانے بنانے کا الزام

ویب ڈیسک : افغانستان کے درالحکومت کابل میں ایک بار پھر فضائی حملوں کی اطلاعات ہیں افغان طا لبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی فوج نے ایک بار پھر افغانستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کابل میں واقع نشے کے عادی افراد کے علاج کے ہسپتال کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد عام شہری، جن میں زیادہ تر زیرِ علاج نشے کے عادی مریض تھے جان سے گئے اور زخمی ہو گئے انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم اس سنگین جرم کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اس طرح کے عمل کو تمام تسلیم شدہ اصولوں کے خلاف اور انسانیت کے خلاف جرم قرار دیتے ہیں۔

تاہم پاکستان نے دعویٰ سے متعلق اب تک کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے

All reactions:

66

اپنا تبصرہ بھیجیں