بختیارآباد، نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار قتل
بختیارآباد(نامہ نگار)نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید, نامعلوم موٹر سائیکل سوار موقع واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بختیارآباد میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو شہید کر دیا۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور نعش 1122 سینٹر منتقل کر دیا جہاں پر شہید اہلکار کی شناخت محمد بخش سیال کے نام سے ہوئی۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی ہائی وے پولیس, ایس ایچ او پولیس ریاض الہی ڈومکی اپنے عملے کے ساتھ 1122 سینٹر پہنچ گئے بعد ازاں شہید پولیس اہلکار کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال سبی منتقل کر دی گئی۔ ایس ایچ او پولیس کے مطابق مقامی پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
Load/Hide Comments


