پشین میں رشتہ کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق، خاتون زخمی، لواحقین کا مرکزی شاہراہ پر احتجاج

پشین (نمائندہ انتخاب)پشین میں رشتہ کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئیں، اطلاعات کے مطابق ملزم نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی۔ جاں بحق افراد میں ماسٹر محمد نسیم، نوجوان شہریار خان اور ایک خاتون شامل ہیں۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلے ہی پولیس کو اطلاع دی تھی لیکن بروقت کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے یہ سانحہ پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں