ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں میں 19 سو سے زائد افرادکی اموات، کم ازکم20ہزار زخمی ہوچکے ہیں، ہلال احمر
ویب ڈیسک : بین الاقوامی فیڈریشن برائے ریڈ کراس اور ہلال احمر سے وابستہ اہلکار نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ ایرانی ہلال احمر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کی بنیاد پر، امریکی اور اسرائیلی حملوں کے آغاز سے اب تک ایران میں 1,900 سے زائد افراد ہلاک اور کم از کم 20,000 زخمی ہو چکے ہیں۔بی بی سی عربی کے مطابق ماریا مارٹینز کا کہنا ہے کہ ایرانی ہلال احمر قومی سطح پر کام کرنے والی واحد امدادی تنظیم ہے جو بڑھتے ہوئے تنازعات کے درمیان ملک بھر میں کام جاری رکھے ہوئے ہے۔
Load/Hide Comments


