الیکشن کمیشن نے این اے 256خضدار میں ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی حکومتی درخواست مستردکردی

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان حکومت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 256کے ضمنی انتخاب کو ملتوی کرنے کی درخواست کردی، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے درخواست کو مستردکردیا ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حکام کے مطابق کمشنر قلات ڈویژن کی جانب سے بلوچستان حکومت اور صوبائی الیکشن کمیشن کو مراسلہ ارسال کیا گیا تھاجس میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظرحلقہ این اے 256کے ضمنی انتخاب کو ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی تھی درخواست کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ارسال کیا گیا تھا تاہم اس کا جائزہ لینے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے درخواست کومستر د کرتے ہوئے حلقہ این اے 256میں ضمنی انتخاب مقرر ہ تاریخ 5اپریل کو کروانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ واضح ہے رکہ خضدار سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 256بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کے مستعفیٰ ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں