نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی بلوچستان کے عوام کے درد کو سمجھنے والے رہنما تھے، وہ ہمیشہ ظلم کیخلاف ڈٹے رہے، نواب ثناءزہری
خضدار (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ خان زہری اور صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی اور میر فاروق بزنجو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی پیغام میں دونوں رہنماﺅں نے بلوچستان کے بزرگ اور قدآور رہنما نواب اکبر بگٹی کے صاحبزادے نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی کے انتقال کو صوبے کے لیے بڑا نقصان قرار دیا، رہنماﺅں نے کہا کہ مرحوم بلوچستان کے عوام کے درد کو سمجھنے والے رہنما تھے اور ہمیشہ مظلوم کا ساتھ دیتے ہوئے ظالم کیخلاف ڈٹ کر کھڑے رہے۔ دریں اثناءنواب ثناءاللہ زہری اور نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیر سردار محمد اسلم بزنجو، سابق سینیٹر میر طاہر بزنجو اور میر ظاہر بزنجو سے ان کے بھائی میر فاروق بزنجو کے انتقال پر بھی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ میر فاروق بزنجو کے انتقال سے نہ صرف بزنجو خاندان بلکہ پورا جھالاوان ایک باوقار اور قدآور شخصیت سے محروم ہوگیا ہے انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔


