بھٹو کا قتل ایک سازش تھی پی پی وہ واحد جماعت جو ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے، پیپلز پارٹی بلوچستان
کوئٹہ(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنما¶ں،صوبائی وزراء،ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو کا قتل نہ صرف پیپلزپارٹی بلکہ ملک کے خلاف ایک سازش تھی ، شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پوری سیاست نظریاتی اصولوں پر مبنی تھی جس کی بدولت پاکستان کو1973 کا آئین ملا اپنے دور حکومت میں انہوں نے پاکستان میں سیاست میں نئے رجحانات متعارف کروائے اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوا،پاکستان آج جس مقام پر ہے اور وہ دنیا کے ساتھ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھڑا ہے تو اس کا اعزاز بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے سر ہے ۔یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر و سینیٹر سردار محمد عمر گورگیج ، جنرل سیکرٹری ربانی خان کاکڑ،سیکرٹری اطلاعات و صوبائی وزیر میر ظہوراحمد بلیدی ،صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک ،صوبائی وزیر صحت بخت محمدکاکڑ،ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ ، سینیٹر بلال مندوخیل ، پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ میر لیاقت لہڑی، سید اقبال شاہ ، محی الدین رند، انجینئر ہادی عسکری ،کوئٹہ سٹی کے صدر نورالدین کاکڑ،سردارسرور سلیمانخیل اوردیگرنے ہفتہ کو کو شہید ذ¶الفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔تقریب میں اختر بلوچ ،ارباب اسد کاسی ،شاہجہان گجر، شہزادہ کاکڑ،میرنصیب اللہ شاہوانی ، کرن بلوچ ، در محمدہزارہ ،میر ولی محمد قلندرانی،رحمت اللہ کدیزئی اوردیگر نے بھی شرکت کی ۔ مقررین نے کہا کہ شہید بھٹو کو جب اقتدارملا تو انہوں نے ملک کو متحد رکھنے کیلئے اہم کردار ادا کیا بلوچستان کو صوبے کادرجہ دینے کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر کو خودمختار حیثیت دی،ذوالفقار علی بھٹو ایک عظیم مدبر ، لیڈر اور دور اندیش سیاستدان تھے جن کو اپنی عوام پر یقین اور ملک پر فخر تھا ۔انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو ہی وہ شخص تھے جنہوں نے مزدوروں کو انکے جائز حقوق دیئے اور انکے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے ،شہید نے جاگیرداروں سے زمینیں لیکر بے زمین ہاریوں میں تقسیم کیں ۔انہوں نے کہا کہ شہید زوالفقارعلی بھٹو کی ہی بدولت آج مزدور اپنے حقوق اور ہر نا انصافی کے خلاف آواز بلند کرتے آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دستورِ پاکستان، جوہری توانائی، ملکی خود مختاری، سماجی و اقتصادی اصلاحات شہید قائدِ عوام کے مرہونِ منت ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اپنی 51 سالہ زندگی میں وہ کام کئے ہیں جس کا آج کوئی تصور تک نہیں کرسکتا ذوالفقار علی بھٹو آج زندہ ہوتے تو پاکستان کے حالات کو آج ہیں وہ نہیں ہوتے، اس خطے اور دنیا کے حالات بھی بہت مختلف ہوتے اور عالم اسلام کے حالات بھی دیگر ہوتے پاکستان کو ایٹمی قوت، آئین اور عالم اسلام میں سربلند رکھنے سمیت اس ملک کو حقیقی جمہوریت کی راہ پر گامزن کرنے سمیت دیگر سینکڑوں کارنامے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ہی ہیں موجودہ عالمی صورتحال میں اگر پاکستان ایک محفوظ اور مضبوط خطے کے طور پر موجود ہے تو اس کا سہرا بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے سر ہے کہ اس نے اس ملک کو ایٹمی طاقت بنایا ہے، پاکستان آج جس مقام پر ہے اور وہ دنیا کے ساتھ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھڑا ہے تو اس کا اعزاز بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے سر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی لوگوں کو یہ الفاظ یاد ہیں کہ ہم گھاس کھائیں گے ایٹم بم بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بننے کے 25 سال بعد ایک متفقہ آئین ملا جو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی ہی مرہون منت ہے اسی طرح اس ملک کو ایک حقیقی اسلامی ریاست بنانے کا سہرا بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک آمر نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل کروایا اور شاید یہ سمجھا کہ اس ملک سے پیپلز پارٹی ختم کردے گا لیکن تاریخ گواہ ہے کہ آج اس آمر کا نام و نشان تو ختم ہوگیا لیکن شہید ذوالفقار علی بھٹوپاکستان کے عوام کے دلوں میں آج بھی زندہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریہ، فلسفہ اور ان کے منشور کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے آگے بڑھایا تو انہیں بھی شہید کردیا گیا پھر صدر آصف علی زرداری اور ان کے بیٹے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آگے بڑھا رہے ہیں اور آج پاکستان پیپلز پارٹی اس ملک کے کونے کونے میں اپنے منشور کو پھیلا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی مخلوط صوبائی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے اورانکے مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسوقت مشکل حالات میں بلوچستان حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے بلوچستان حکومت نے کسان کارڈ کے ذریعے صوبے کے کسانوں کو فی کس 15ہزار روپے دینے کا اعلان کیا اسی طرح صوبے میں گرین اور پنک بسوں پر عوام کوسفر کی سہولت مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے جو خوش آئند ہے اسکے علاوہ بھی حکومت نے کفایت شعاری کیلئے بہت سے اقدامات اٹھائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبے کے تمام کمشنرز ،ڈپٹی کمشنراور انتظامیہ کوسختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ پٹرول ،ڈیزل اوراشیاءخوردونوش ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اورعوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا کی پالیسی اور سوچ پر عمل پیرا ہیں اسوقت پوری قوم ملکی ترقی و بہتری کے لیئے بلاول بھٹو کی جانب دیکھ رہی ہے کیونکہ پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔


