قلات، گلے اور سینے کے امراض میں مبتلا 4 افراد جاں بحق، محکمہ صحت نے بروقت اطلاع کیلئے فون نمبر جاری کردیے
قلات (نمائندہ انتخاب) قلات میں گلے اور سینے کے امراض سے چار افراد کی موت واقع، محکمہ صحت کے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر قلات کے دفتر سے جاری مراسلے کے مطابق باوثوق ذرائع سے یہ بات علم میں آئی ہے کہ ضلع قلات کے مختلف علاقوں میں گلے اور سینے کے امراض پھیلنے سے 4 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔ عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ایسے مریضوں کی اطلاع درج ذیل موبائل نمبروں پر دیں۔ یا دفتری اوقات میں ڈاکٹر ثناءاللہ پیڈیٹریشن ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال قلات یاڈاکٹر محمد اقبال ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر قلات لعل میڈیکل کلینک ہند و محلہ قلات میں کسی بھی وقت رابطہ کریں تا کہ فوری اقدامات کر کے مریضوں کا علاج معالجہ کیا جاسکے، اس بارے میں ہر خاص و عام کو مطلع کریں تاکہ اس مرض سے آئندہ کوئی جانی نقصان نہ ہو۔ ڈاکٹر محمد اقبال ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر قلات موبائل نمبر 03338037910، میر بلال خان مینگل M&E آفیسر قلات 03337831132، 03333350669 اور نجیب اللہ مینگل فوکل پرسن سے رابطہ کرسکتے ہیں


