مذاکرات کے دوسرے مرحلے کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں، وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب سے قطر پہنچ گئے

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے کے بعد قطر پہنچ گئے ہیں جہاں وہ امیر قطر سے اہم ملاقات کریں گے۔ ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں مزید تیز ہو گئی ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف جمعرات کو سعودی عرب کے دورے کے بعد قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچے۔ یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے لیے سرگرم سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔ اس سے قبل بدھ کو سعودی عرب کے شہر جدہ کے قصرِ سلام میں وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور ایران امریکا مذاکرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی شریک تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے