ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کو خام تیل کی فراہمی کیلئے 10 ارب ڈالر فراہم کیے جائیں گے، جاپانی وزیراعظم
ٹوکیو (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی جنگ کے باعث پیدا ہونے والی رکاوٹوں سے خطہ متاثر ہو رہا ہے۔ جاپان نے اپنے ایشیائی ہمسایہ ممالک، خصوصاً جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کو توانائی بشمول خام تیل کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے 10 ارب ڈالر فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ جاپان کی وزیر اعظم ثنائے تاکائیچی نے بدھ کے روز دیگر ایشیائی رہنماو¿ں کے ساتھ آن لائن اجلاس کے بعد اس نئے تعاون کے فریم ورک کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا، ’جاپان ہر ایشیائی ملک کے ساتھ سپلائی چینز کے ذریعے قریبی تعلق رکھتا ہے۔‘ جاپان کا تعاون کا یہ فریم ورک ایشیائی ممالک کو خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری میں مدد دینے کے ساتھ ساتھ سپلائی چینز کو برقرار رکھنے اور ذخائر بڑھانے کا ہدف رکھتا ہے۔ ایشیا توانائی کی کمی سے جلد متاثر ہو سکتا ہے، خاص طور پر اگر آبنائے ہرمز بند ہو جائے، کیونکہ وہاں سے گزرنے والا تقریباً 90 فیصد تیل اور گیس ایشیا ہی آتا ہے۔ جاپان کی وزارت خارجہ کے مطابق 10 ارب ڈالر کی مالی امداد تقریباً جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے ممالک کی ایک سال کی خام تیل کی درآمدات کے برابر ہے۔


