پولیس کی بروقت کارروائی سے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرلیا، ڈی آئی جی لورالائی
لورالائی (ویب ڈیسک) ڈی آئی جی لورالائی رینج جنید احمد شیخ نے ایس ایس پی لورالائی ڈاکٹر فہد احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز لورالائی پولیس نے خفیہ اطلاع پر پوڑی ٹک پہاڑ کے علاقے میں بروقت اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ کارروائی کے دوران دہشتگردی میں استعمال ہونے والا مختلف اقسام کا بارودی مواد برآمد کیا گیا۔برآمد شدہ مواد میں ٹی این ٹی 10 کلو گرام، بلیک ایکسپلوزیو 8 کلو گرام، آئی ای ڈیز (IEDs) 4 عدد (جن میں 2 چھوٹے اور 2 بڑے شامل ہیں)، ڈیٹونٹرز 11 عدد، سیفٹی فیوز 6 میٹر، ایس ایم جی کے 165 راو¿نڈز، بال بیرنگز 1 کلو گرام، جبکہ بونا کورڈ 11 میٹر بھی شامل ہے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی لورالائی نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پولیس نے ہمیشہ فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی امن و امان کے قیام کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہے گی۔


