نوکنڈی، سیاہ دک پروجیکٹ کی جانب سے کلی مشکیچاہ کو سولر انرجی سسٹم سے منسلک کر دیا گیا

نوکنڈی (نامہ نگار) کوہ سلطان مائننگ کمپنی (سیاہ دک پروجیکٹ) کی جانب سے کلی مشکیچاہ کو سولر انرجی سسٹم سے منسلک کر دیا گیا ہے، جس کے تحت ہر گھر تک معیاری بجلی کی فراہمی ممکن بنائی گئی ہے۔ اس سے قبل علاقے کے مکین بجلی جیسی بنیادی سہولت سے محروم تھے، تاہم اب صاف اور پائیدار توانائی کے ذریعے ان کی زندگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ یہ منصوبہ کمیونٹی چیف خان عبدالرحمن محمدزئی اور سلیمان محمدزئی کی تجاویز جبکہ پروجیکٹ منیجر سید جان یوسفزئی، ایم ڈی حاجی رازق خان سنجرانی اور چیئرمین ژانگ ژیجن کی کاوشوں سے مکمل ہوا۔ منصوبے کے تحت ہر گھر کے لیے علیحدہ وائرنگ اور جدید بجلی نظام نصب کیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں چینی افسران، ایف سی 170 ونگ کے کرنل اور مقامی عمائدین نے شرکت کی۔ شرکاءنے منصوبے کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اسی طرز کے ترقیاتی کام دیگر قریبی دیہات تک بھی جاری رکھے جائیں گے۔ یہ منصوبہ کلی مشکیچاہ کے لیے ترقی اور خوشحالی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں