حب ندی میں نہاتے ہوئے تین افراد ڈوب گئے، لاشیں نکال لی گئیں، تعلق کراچی سے ہے، ریسکیو ذرائع
حب (ویب ڈیسک) حب ندی میں تین افراد نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی طور پر ایک شخص کی لاش ملی تھی، بعدازاں حب ندی میں ڈوبنے والے باقی دو افراد کی لاشیں بھی نکال لی گئیں۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والے تینوں افراد کا تعلق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاﺅن سے ہے، لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا جائے گا۔
Load/Hide Comments


